چشمہ تھری منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک چین دوستی معیار پر پورا اترتی ہے،پاکستان سے جوہر ی تعاون پاک چین تذویراتی تعلقا ت کا عکاس ہے،پاکستان میں جوہری توانائی منصوبے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے نائب صدر یوٹیکن کا چشمہ پاور پلانٹ تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 28 دسمبر 2016 13:32

چشمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے نائب صدر یوٹیکن نے کہا ہے کہ چشمہ تقری منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک چین دوستی معیار پر پورا اترتی ہے،پاکستان سے جوہر ی تعاون پاک چین تذویراتی تعلقا ت کا عکاس ہے،پاکستان میں جوہری توانائی منصوبے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وہ بدھ کو چشمہ میں چشمہ پاور پلانٹ تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ چشمہ تقری منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک چین دوستی معیار پر پورا اترتی ہے،پاکستان سے جوہر ی تعاون پاک چین تذویراتی تعلقا ت کا عکاس ہے،پاکستان میں جوہری توانائی منصوبے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،منصوبے کی تکمیل میں شامل تمام اداروں کے تعاون پر شکرگزار ہیں،چشمہ منصوبہ پاکستان اور چین کی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے،پاک چین جوہری تعاون پر امن مقاصد کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چشمہ تھری قابل اعتماد اور محفوظ پاور پلانٹ ہے،کراچی میں کے تھری منصوبہ بروقت مکمل کرلیا جائے گا،پاکستان اور چین کی دوستی پر فخر ہے،پاکستان اور چین اقتصادی راہدارری پر مل کر کام کر رہے ہیں،جوہری توانائی منصوبے پاکستان عوام کیلئے خوشحالی لائیں گے

متعلقہ عنوان :