ماسکو سہ فریقی اتحاد کا آئندہ جلاسوں میں افغانستان کو شرکت کی دعوت د ینے کا علان
روس، چین اور پاکستان افغانستان میں داعش سمیت شدت پسند گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے ،روس افغانستان میں سلامتی کی صورتِ حال ابتر ہونے کے باعث وہاں شدت پسند تنظیم داعش قدم جما رہی ہ،روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی صحافیوں کو بریفنگ
بدھ 28 دسمبر 2016 14:07
(جاری ہے)
روس، چین اور پاکستان سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتِ حال ابتر ہوئی ہے جس کے باعث وہاں شدت پسند تنظیم داعش اپنے قدم جما رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پرامن مذاکرات ممکن بنانے کے لیے بعض شخصیات کے نام عالمی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔روسی ترجمان نے کہا اجلاس میں شریک تینوں ملکوں کے نمائندوں نے آئندہ ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت کو دعوت دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔افغانستان کے تین پڑوسی ملکوں روس، چین اور پاکستان کے مابین ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ تیسرا اجلاس تھا جس میں تینوں ملکوں نے خطے خصوصاً افغانستان کی صورتِ حال اور وہاں قیامِ امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کی تھی جب کہ چین اور روس کے بھی اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔گزشتہ دو اجلاسوں کی طرح ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں بھی افغانستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی جس پر افغان حکومت نے برہمی ظاہر کی تھی۔ او ر افغان حکومت کے ترجمان احمد شکیب مستغنی نے کہا تھا کہ کابل حکومت کو نہ تو اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی ہے اور نہ ہی اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.