پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس جمعے کوکراچی میں طلب ،اظہر علی کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگ

بدھ 28 دسمبر 2016 14:43

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس جمعے کوکراچی میں طلب ،اظہر علی کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں اظہر علی کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی بورڈ ممبران کو لیگ کے انتظامات پر بھی بریفنگ دیں گے، جبکہ فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں اس حوالے سے نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کو اجلاس میں جوابدہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملات پر نقصانات کیسے پورے ہوں گے اس امور کو بھی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائیگا۔