اظہر علی کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں، ٹیم کی پرفارمنس کے بعد پریشر اب آسٹریلیا پر آگیا، وسیم اکرم

بدھ 28 دسمبر 2016 14:43

اظہر علی کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں، ٹیم کی پرفارمنس کے بعد پریشر اب ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اظہر علی کی پرفارمنس سے بہتخوش ہوں ،مصباح فٹ کھلاڑی ہیں ،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہیں خود کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق فاسٹ بائولر نے کہا کہ اظہر علی کواب تکنیکسمجھ آگئی ہے،انہیںڈبل سنچری پر مبارکباددیتا ہوں۔

وسیم اکرم کا کہناتھاکہ جس طرح ٹیم کھیلی ہے خاص طور پر ٹیل اینڈرز کی پرفارمنس کے بعد پریشر اب آسٹریلیا پر آگیا ہے۔سابق کپتان نے مصباح الحق کی حالیہ کارکردگی پر کہا کہ جب کسی سے پرفارمنس نہیں ہوتی تو تنقید بھی ہوگی ،یہ بات بھی ٹھیک ہے بیٹسمین ہر وقت بڑا اسکور نہیں کرتا ،ہر کھلاڑی کی زندگی میں برا وقت آتا ہے اور وہ نکل جاتا ہے۔