ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کی نیلامی غیرقانونی قرار دےدی گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 28 دسمبر 2016 14:55

ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کی نیلامی غیرقانونی قرار دےدی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر2016 ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کی نیلامی غیرقانونی قرار دےکر کالعدم قرار دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ٹی ایچ سے متعلق درخواست پر جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں فپل بنچ نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے۔ براڈ کاسٹر کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر عائد پابندی غیر قانونی ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پیمرا کی دفعہ 13 کی ذیلی دفعہ 3 غیرقانونی قرار دےدی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پیمرا پہلے ہی ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کر چکا ہے۔