صدر مملکت ممنون حسین کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

صدر مملکت نے لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : صدر مملکت ممنون حسین نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر ملکت نے لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ آئی ایس آئی قوم کی اُمیدوں پر پورا اترے گی۔ دفاع وطن کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔