خان عبدالولی خان کی برسی 22جنوری کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بدھ 28 دسمبر 2016 18:01

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) بابائے امن با چا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی 22جنوری کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ بر سی کے حوالے سے کالج گرائونڈ پر ایک بڑا جلسہ منعقد ہو گا جس میں مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ بشیر خان قلعہ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد احمد خان کے علاوہ تمام تپہ جات ، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور خواتین ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 22جنوری کو عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے بابائے امن با چا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے سلسلے میں ایک بڑا جلسہ چارسدہ کالج گرائونڈ پر منعقد کیا جائیگاجس سے مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرینگے ۔ جلسہ میں دیگر اضلاع سے ورکرز اور باچا خان امن مشن سے وابستہ افراد شرکت کرینگے ۔ جلسہ کے انعقاد کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد احمد خان کی نگرانی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :