شانگلہ، جنرل کونسلر میاں بشیر احمد آف لیلونئی کا حاجی محمد خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

بدھ 28 دسمبر 2016 18:08

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) شانگلہ جنرل کونسلر میاں بشیر احمد آف لیلونئی نے معروف سیاسی وسماجی کارکن حاجی محمد خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزایک تعزیاتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد خان ایک اچھے اخلاق کے مالک تھے اور الپوری بازار میں ان کا کردار بہت اچھا تھا۔ہر کسی کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتاتھے۔ کھبی بھی پارٹی تبدیل نہیں کی آخری وقت تک پیپلزپارٹی کے ساتھ وابسطہ رہا کھبی بھی اصولوں پر سودابازی نہیں کی انہوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :