جمرود، ریگی للمہ متنازعہ زمین پر کام شروع کرنے پر کوکی خیل قوم مشتعل، ہفتے کو گرینڈ جرگہ طلب

بدھ 28 دسمبر 2016 20:14

جمرود۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) کوکی خیل قوم نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریگی للمہ زمین پر تعمیراتی کے اغاز پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو ملک شگہ غنڈی میں گرینڈ جرگہ طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریگی للمہ متنازعہ اراضی پر پی ڈی اے کی جانب سے تعمیراتی کا م ایک ایسے وقت میں دوبارہ شروع کیا گیا ہے جب یہ مسئلے عدالت میں زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اخباری نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کوکی خیل قوم کے مشران ملک نصیر احمد،ملک حاجی بارک،حاجی عبد الواحد،عرفان،گوہر ایوب ، جلیل خان ، حاجی دائود،سید غا جان،شہزاد خان اور حاجی گل ضمیر نے پی ڈی اے کی جانب سے ریگی للمہ زون ٹو متنازعہ زمین پرتعمیراتی کا م کو عدالت کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ متنازعے زمین پر کام کو فوری طور پر بند کر دیا جائے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوکی خیل قوم کا ایک گرینڈ جرگہ ملک شگہ غنڈی میں طلب کیا گیا ہے جس میںپی ڈی اے کی جانب سے متنازعہ زمین پر شرو ع کیا گیا تعمیراتی کام زبر دستی بند کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے امور بھی زیر غور ائیں گے۔

متعلقہ عنوان :