باجوڑایجنسی ، سلارزئی قبائل کے اقوام لرآمدک اور برآمدک کا پو لیٹکل انتظامیہ کیساتھ جرگہ

بدھ 28 دسمبر 2016 20:18

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) باجوڑایجنسی کے سلارزئی قبائل کے اقوام لرآمدک اور برآمدک کا پو لیٹکل انتظامیہ کیساتھ جرگہ ۔ قبائلی عمائدین کا علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے پو لیٹکل انتظامیہ کے مکمل حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی کے سلارزئی قبائل کے لرآمدک اور برآمدک اقوام کا پو لیٹکل انتظامیہ کیساتھ جرگہ باٹوار چچاگی سلارزئی میں منعقد ہوا۔

جرگے میں اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ محمد علی خان ۔ ای پی اے نواگئی طارق اللہ خان پولیٹکل تحصیلدار سردار یوسف ، ملک حفظ الر حمن ، ملک ورکوٹے خان ، ملک نواز خان ، ملک عبد الناصر ۔ ماموند قبائل کے ملک عبد العزیز ۔ ملک ایاز۔ ملک سلطان زیب ۔ اتمان خیل قبائل کے ملک بہادر شاہ ۔

(جاری ہے)

ملک میاں مسعود جان ۔ ملک فدامحمد اورپو لیٹکل انتظامیہ کے دیگر حکام سمیت قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ محمد علی خان نے کہا کہ ہم سب کا بنیادی مقصد علاقے میں ہر صورت امن بحال رکھناہے ۔ سلارزئی قبائل نے پہلے بھی علاقے میں امن کیلئے خصوصی خدمات دی ہیںاور اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے علاقے میں امن قائم کیاہے۔ اگر مٹی بھر عناصر علاقے کے امن خراب کرنیکی کوشش کررہے ہیںجس سے سکیورٹی فورسز ، پولیٹیکل انتظامیہ ، قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے ناکام بنائیں گے اور ایجنسی میں ہر صورت دیرپا امن قائم کرنا ہے۔

باجوڑایجنسی میں جو امن قائم ہے وہ قبائلی عمائدین ، عوام ، سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز کے قربانیوں کے بدولت قائم ہواہے۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ علاقے میں مشکوک اور شرپسند عناصر پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی علاقہ کا امن خراب نہ کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیساتھ سختی نمٹا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ساتھ دینے اور تعاون کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی علاقے میں امن کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی علاقے میں امن وامان کے صورتحال بہتر بنانے میں کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ قبائلی عمائد ین نے کہا کہ تحصیل سلارزئی کا علاقہ باٹوار سب سے پسماندہ علاقہ ہے ۔ اور ہم پو لہٹکل انتظامیہ سے اپیل کر تے کہ اس سرحدی علاقے میں سکولوں کے تعمیر اور سڑکوں کے تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے ۔ تاکہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیادور شروع ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :