سالانہ حساب کتاب کے سلسلہ میں شہر کے تمام بنک دوجنوری کو بند رہیں گے

بدھ 28 دسمبر 2016 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) سالانہ حساب کتاب کے سلسلہ میں شہر کے تمام بنک دوجنوری کو بند رہیں گے، سٹیٹ بنک نے شہر کے تمام بنکوں کو ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق دوجنوری کو شہر کے تمام بنک عام عوام کیلئے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

شہری نہ تو رقوم نکلوا سکیں گے اور نہ ہی جمع کراسکیں گیجبکہ آن لائن تمام ٹرانزیکشن بھی بند رہیں گی ۔شہر کے تمام بنکوں کے ملازمین دوجنوری کو معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیز جوائن کریں گے صارفین کے سالانہ کھاتوں کا حساب کتاب کیا جائے گا اور بیلنس شیٹ مرتب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تین جنوری سے بنک عام شہریوں کیلئے کھل جائیں گے

متعلقہ عنوان :