لاہور کی تمام گرین بیلٹس اور چوکوں سے بجلی کے کھمبوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا‘عبداللہ خان سنبل

بدھ 28 دسمبر 2016 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ لاہور کی تمام گرین بیلٹس اور چوکوں سے بجلی کے کھمبوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نو منتخب لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد و ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا ابتدائی طور پر کمیٹی 6ٹاؤنوں سے 18 مقامات کے علاوہ شادباغ، مصری شاہ کے مقامات کی تصویری رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کرے۔رپورٹ میں سول ورک، اخراجات اور تکمیلی مدت کا تعین بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور، پی ایچ اے اور لیسکو مشترکہ طور پر کیے گئے کام کو ازسرنو ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :