Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، بلدیاتی حکومتوں کو پراونشل فنانس کمیشن کے ذریعے وسائل کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ

جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وسائل کی تقسیم میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے،مختلف شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والی بلدیاتی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اضافی فنڈ دیں گے،شہباز شریف

بدھ 28 دسمبر 2016 23:32

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، بلدیاتی حکومتوں کو پراونشل فنانس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی حکومتوں کو پراونشل فنانس کمیشن کے ذریعے وسائل کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ وسائل کی تقسیم کے حوالے سے پسماندہ اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائی- انہو ںنے کہا کہ وسائل عوام کی فلاح پر بروقت اور شفاف طریقے سے استعمال کیلئے مالیاتی خود مختاری کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ بھی ضروری ہے -انہوںنے کہا کہ تعلیم، صحت ، پبلک ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والی بلدیاتی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اضافی فنڈ دیں گی- سیکرٹری خزانہ نے پراونشل فنانس کمیشن کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو وسائل کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، منشاء اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، عائشہ غوث پاشا، حمزہ شہباز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات