آصف زرداری اوربلاول کے پارلیمنٹ میں آنے کافیصلہ ملک کیلئے بہترہوگا،سید خورشید شاہ

پارٹی کوبلاول بھٹوہی لیڈکررہے ہیں ،اپوزیشن لیڈربھی وہی ہوں گے ،ہم لوگوں کی تعدادچھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں نہیں دن کی روشنی میں جلسے کرتے ہیں،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی

بدھ 28 دسمبر 2016 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ آصف علی زرداری اوربلاول کے پارلیمنٹ میں آنے کافیصلہ ملک کیلئے بہترہوگا،پارٹی کوبلاول بھٹوہی لیڈکررہے ہیں ،اپوزیشن لیڈربھی وہی ہوں گے ،ہم لوگوں کی تعدادچھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں نہیں دن کی روشنی میں جلسے کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کے استحکام کی بات کی ہے پارٹی کے لیڈرکے پارلیمنٹ میں آنے سے پارلیمنٹ کاحسن بڑھتاہے اب پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ پارلیمنٹ میں آرہی ہے جوجمہوریت ،پارلیمنٹ اورملک کے عوام کیلئے بہترین فیصلہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول اورآصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کافیصلہ پارٹی کاہے ،پارلیمنٹ کے اندراورباہرلڑناہماری پالیسی کاحصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہت سی پارٹیاں لوگوں کی تعدادچھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں جلسے کرتی ہے ،پیپلزپارٹی دن کے اجالے میں جلسے کرتی ہے ،ہماری پارٹی عوامی پارٹی ہے اورہمارے جلسے کرسیوں کی تعدادپرنہیں ہوتے ۔انہوںنے کہاکہ ہرچیزحالات اورواقعات کے ساتھ نظرآتی ہے، بلاول بھٹوپارٹی چیئرمین ہیں اسمبلی میں آکروہی اپوزیشن لیڈربنیں گے ،یہ میری خواہش ہے کہ پارٹی کافیصلہ نہیں ہے اورپارٹی کا لیڈر آئے گاتوقدرتی طورپرمیں سیٹ چھوڑوں گا۔

انہوںنے کہاکہ سیاست میں ہمیشہ مل کرکام چلتاہے اورایک ٹیم کام کرتی ہے پارٹی قائد کو مشورے بھی دیتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اٹھارہ ماہ کاتجربہ بلاول کاسرمایہ بنے گا۔بلاول کی یہ ضرورت بھی ہے میرے کرداربارے فیصلہ عوام کریگی میں اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنناچاہتا۔(یاسرعباسی)