وزیر اعلیٰ کی سینئرکالم نگار و ممتاز صحافی انور قدوائی مرحوم کی رہائشگاہ آمد،سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

بدھ 28 دسمبر 2016 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سینئرکالم نگار ، دانشور اور ممتاز صحافی انور قدوائی مرحوم کی رہائشگاہ علامہ اقبال ٹاؤن پر گئے اوروزیراعلیٰ نے انورقدوائی کے انتقال پران کے صاحبزادے سید امان انور قدوائی اورلواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی -وزیراعلیٰ نے انور قدوائی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ قلم کی حرمت کی لاج رکھی اورانورقدوائی کی صحافت کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انورقدوائی مرحوم کے کالموں سے میں ذاتی طورپر استفادہ کرتارہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :