مسجد الاقصی کے بارے میں صیہونیوں کا دعوی جھوٹا ہے، یہودی گروہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:35

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) یہودیوں کے ایک گروہ نٹوری ارٹا انٹرنیشنل نے جو صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مخالف ہے، مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیرات کو روکنے میں سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیل کا دعوی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، اس گروہ نے جس کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے، کہا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیرات، مقدس سرزمین پر بدامنی اور خونریزی کا بنیادی سبب رہا ہے اور اس کی وجہ سے سیکڑوں معصوم لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ مذکورہ گروپ نے فلسطینیوں کو سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ امن و عدالت اور انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔نٹوری ارٹا انٹرنیشنل گروہ نے اسی کے ساتھ صیہونی حکومت اور صیہونی بستیوں کے انتہا پسند باشندوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہودیوں کے نام پر صیہونی جو کاروائیاں کر رہے ہیں ان سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :