ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق کے لیے 15 کروڑ مانگ لئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:54

ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق کے لیے 15 کروڑ مانگ لئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے شوہر سے طلاق کے لیے 15 کروڑ روپے مانگ لیے جس پر خان فیملی پریشانی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق لینے کے لیے باندرہ کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جہاں سماعت کے بعد عدالتی حکم کے باوجود فریقین میں صلح نہیں ہوپائی جس کے بعد ا?ئٹم گرل نے طلاق کے لیے مطالبات کی فہرست پیش کردی ہے۔

ملائکہ اروڑہ نے خان فیملی سے طلاق کے لیے 5 کروڑروپے، ممبئی کے پوش علاقے میں ایک فلیٹ، بیٹے کے نام پر 2.5 کروڑ ،2 کروڑ مالیت کی گاڑی اور پڑھائی کے لیے ہر ماہ 5 لاکھ دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کی کل مالیت 15 کروڑ بنتی ہے جب کہ اداکارہ کے اس مطالبے کے بعدخان فیملی شدید پریشانی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :