نئی فلم’ ’روگ واریئر روبوٹ فائٹ‘ ‘کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:54

نئی فلم’ ’روگ واریئر روبوٹ فائٹ‘ ‘کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’روگ واریئر روبوٹ فائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیل جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مستقبل میں مشینوں کے باعث انسانوں کو زمین پر درپیش مشکلات کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں انسان ان مشینوں سے لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ٹریسی برڈسیل، ولیم کرچر، ڈیز کروفرڈ، اسٹیفن مینلے اور ٹم مک گراتھ سمیت دیگر شامل ہیں۔ٹریسی برڈسیل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :