بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے‘انسانیت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں در حقیقت یہی انسانیت کے قاتل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مودی اور شام میں پیوٹن کے مظالم نے چنگیز اور ہلاکو خان کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کاعوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے، آج جو انسانیت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں در حقیقت یہی انسانیت کے قاتل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مودی اور شام میں پیوٹن کے مظالم نے چنگیز اور ہلاکو خان کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، مقبوضہ کشمیر و شام کی اندوہناک صورت حال کے باوجود عالمی برادری کا اجتماعی رویہ انتہائی افسوسناک ہے، غیر مسلم افوام سے امیدیں وابستہ کرنا بے وقوفی ہے، مسلمان آپس میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں، مسلم ممالک اپنی مشترکہ اسلامی فورس تشکیل دیں پاکستان ایٹمی طاقت ہے اس کو اسلامی ممالک کی قیادت کا حق ادا کرنا چاہئیے۔

ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ فرقوں میں بٹی ہوئی ہے جبکہ اسلام میں فرقہ واریت کا کوئی تصور ہی نہیں، ہمارا معبودایک ، رسول ایک ، آسمانی کتاب ایک ، کلمہ ایک ، کعبہ ایک پھر ہم فرقوں ، گروہوں اور مسلکوں میں منقسم کیوں ہیں آج امت کا شیرازہ کیوں بکھرا ہوا ہے، تمام امت ایک جسم کی مانند ہے تو پھر درمیان میں رنگ و نسل اور زبان کا امتیاز کیوں رکھا جا رہا ہے۔

اس وقت عالم کفر تو متحد ہے اور یہود و ہنود و نصاریٰ وقتاً فوقتاً سازشیں کر کے مختلف حیلے بہانوں سے اسلامی ممالک پر چڑھائی کر دیتے ہیں اور ہم اس سب کچھ کو دوسرے ممالک کا معاملہ سمجھ کر خاموش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دنیا میں محکوم ہونے کے لئے نہیں حاکم بننے کے لئے آئی تھی مگر حضور علیہ السلام کی تعلیمات سے دور ہو کر اور جہاد جیسے مقدس فریضے کو ترک کرنے کی وجہ سے انتشار کا شکار ہو کر آج محکوم و بے بس بنی ہوئی ہے۔ اگر امت مسلمہ نے دوبارہ عروج حاصل کرنا ہے تو حضور ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور جہاد کے عًلم کو بلند کر کے ہی دوبارہ عروج حاصل کر سکتی ہے۔