سندھ طاس معاہدے میں ترمیم یا التوا ممکن نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کشمیر سمیت تمام معاملات پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، کشمیر میں بھارتی مظام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 14:22

سندھ طاس معاہدے میں ترمیم یا التوا ممکن نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) :ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی سمندری حدود میں پاکستانی کارگو شپ پرحملے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود کیخلاف ورزی یو این چارٹرکی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی معاہدوں کی پاسداری نہ کرنیوالا ملک نیوکلیئرسپلائرزگروپ کا رکن کیسے بن سکتا ہے؟ ترجمان کا کہنا تھا کہ این ایس جی معاملے پرپاکستان ،بھارت کو یکساں نظرسے دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کسی این ایس جی رکن ملک نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں ترمیم یا التوا ممکن نہیں۔ بھارت کی جانب سے جب بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ہم لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات سے متعلق فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پاکستان بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیرسمیت تمام معاملات پربات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :