ْ اسرائیل کے ساتھ پیش آنے والے توہین آمیز رویئے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

سرائیل امریکا کا بہترین دوست ہے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،جان کیری نے وباما انتظامیہ کا بھرپور دفاع کیا، ڈونلڈٹرمپ کا ٹویٹر پیغام

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ پیش آنے والے توہین آمیز رویئے کی اجازت نہیں دیں گے اور اسرائیل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،سرائیل امریکا کا بہترین دوست ہے،جان کیری نے وباما انتظامیہ کا بھرپور دفاع کیا۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ک سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد سے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے جب کہ سیکرٹری خارجہ جان کیری نے بھی اوباما انتظامیہ کا بھرپور دفاع کیا ہے انہوں نے کہا اقتدار کی منتقلی کے بعد صدر اوباما کی جانب سے اسرائیل کے لئے اختیار کردہ اشتعال انگیز پالیسیوں کونظرانداز کرنا میری کوشش ہوگی اور ہم اسرائیل کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کیوں کہ اسرائیل امریکا کا بہترین دوست ہے۔

متعلقہ عنوان :