سانحہ بلدیہ ٹاون:انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم رحمان بھولا کوجیل بھیج دیا

عدالت کاملزم کو12جنوری کودوبارہ پیش کرنے کاحکم،مجھے اہل خانہ سے نہیں ملنے دیا جارہا،جیل میں الگ سیل میں بند کیا گیا،ملزم رحمان کابیان،متعلقہ عدالت سے رجوع کریں،عدالت کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 16:31

سانحہ بلدیہ ٹاون:انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم رحمان بھولا کوجیل بھیج ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء) :سانحہ بلدیہ ٹاون کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کوآج انسداد دہشتگردی لنک جج کی عدالت میں پیش کیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عبدالرحمان بھولا کو جیل بھیج دیا،عدالت نے ملزم کو12جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم بھی جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزم رحمان بھولا کو تاخیر سے پیش کرنے پرعدالت کا اظہار برہمی کااظہارکیا۔

جس پرجیل حکام جواب پیش کیاکہ آیندہ ملزم کو وقت پر پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزم رحمان بھولانے عدالت میں بیان دیاکہ مجھے اہل خانہ سے نہیں ملنے دیا جارہا۔جیل میں الگ سیل میں بند کیا گیا ہے۔تاہم مجھ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔عدالت نے ملزم کے بیان پرکہا کہ اہل خانہ سے ملاقات کیلیےمتعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔واضح رہےملزم رحمان بھولا کو اے ٹی سی لنک جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ملزم کو اعترافی بیان کے بعد جیل بھیج دیا۔عدالت کے حکم پرملزم کو12جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے ملزم کو 29 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاتھا۔عدالت نے ملزم کے خلاف سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کابھی حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :