موسمِ سرما کی چھٹیاں،ریلوے کا لاہورتاکراچی 4ونٹر اسپیشل ٹرینیںچلانے کا فیصلہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ریلوے انتظامیہ نے موسمِ سرما کی چھٹیوں میں اضافی رش کے پیش نظر لاہور، کراچی ،لاہور کے درمیان 4ونٹر اسپیشل ٹرینیںچلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلی اسپیشل ٹرین آج 30دسمبر کو کراچی کینٹ سے دوپہر 12بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر نواب شاہ ، خانیوال ، اوکاڑہ کے راستے اگلے روز صبح 10بجے لاہور پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری ونٹر اسپیشل ٹرین 31دسمبر کو لاہور سے رات 9بجے روانہ ہوکر براستہ ساہیوال ، رحیم یارخان سے ہوتی اگلے روز شام 7 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ تیسری ٹرین 31دسمبر کو کراچی سٹی سے رات 9بجے روانہ ہوکر براستہ نواب شاہ، روہڑی سے اگلے روز شام 7بجے لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین یکم جنوری کو لاہور سے رات 10بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ساہیوال، رحیم یارخان سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 9بجکر 25منٹ پر کراچی کینٹ اور 9بجکر 45منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :