آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں جانے کی حکمت عملی بنا لی ہے‘ یوسف رضا گیلانی

ان دونوں کے پارلیمنٹ میں جانے سے ان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا ،پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:16

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں جانے کی حکمت عملی بنا ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں جانے کی حکمت عملی بنا لی ہے، ان دونوں کے پارلیمنٹ میں جانے سے ان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا ،پانامہ کیس کا معامہ عدالت میں ہے ،فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد کی جانب سے اپنے اعزاز میں برنچ کے اہتمام کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علی قادر گیلانی ، علی مو سیٰ گیلانی ، شاہبان احمد ترین ، احسن ، فاروق ، صادق علی ، شاہد علی،کرنل (ر) اعظم ترین ، ایو ب ترین ، مقصود قادرشاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یو سف رضا گیلانی نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو بھی عدالت میں جاتا تھا اور اب بھی جا تا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں جانے کی حکمت عملی بنا لی ہے، ان کے پارلیمنٹ میں جانے سے ان کا وقار مزید بلند ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے میں اس پر زیا دہ گفتگو نہیں کرنا چاہتا ، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں کہ کیا فیصلہ آتا ہے۔ پانامہ کے حوالے سے پا رلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے ،اس پر مزید پیش رفت جا ری ہے۔ قبل ازیں مہمانوں کی لسی ،چائے ، کا فی ،فروٹ چاٹ اور جو سز، سری پائے ، نہاری ، بونگ ، چکن ، مکھن ،ساگ اور مکئی کی روٹی ، گاجر کا سپیشل باداموں کا حلوہ اور حلوہ پو ڑ ی کے ساتھ تواضع کی گئی ۔