سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آ غاز ہو گا، اس کے تحت سر گرمیوں کے آ غاز سے خطے میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملا ، حالیہ عرصے میں 10 لاکھ سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا، سی پیک منصوبے سے خطے کی مقامی مصنوعات معدنیات ، جیمز اینڈ جیولری کی چین اور دیگر عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی چینی نشریاتی ادارے سے گفتگو
جمعرات 29 دسمبر 2016 19:46
(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت سر گرمیوں کے آ غاز سے خطے میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملا ہے اور حالیہ عرصے میں دس لاکھ سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کے چاروں صوبے مستفید ہوں گے اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا ا? غاز ہو گا۔حافظ حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت گلگت بلتستان سے تجارتی قافلے گزریں گے جس کے لیے ڈرائی پورٹس قائم کیے جائیں گے ، اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے اور ہوٹل اندسٹری ترقی کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سر مایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دے گی انہیں ٹیکس میں چھوٹ سمیت سستی ترین بجلی فراہم کی جائے گی۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے اس خطے کی مقامی مصنوعات معدنیات ، جیمز اینڈ جیولری کی چین اور دیگر عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی مصنوعات کی مانگ میں اضافے کے لیے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دیامیر بھاشا ، بونجی اور توانائی کے دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اقتصادی زون کا قیام یہاں کی عوام کا بنیادی مطالبہ ہے جس سے یہاں معاشی سر گرمیوں کو نمایاں فروغ حاصل ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.