اوگرانے پٹرولیم مصنوعات میں‌اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

حکومت کی جانب سےیکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں93۔6 روپے بڑھانے کاامکان ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 18:27

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات میں‌اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کرکے عوام کی نئے سال کی خوشیاں مدہم کردیں۔ اوگرانے پٹرولیم مصنوعات میں‌اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے،جس میں یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 93۔6 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگراکی جانب سےحکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے بھیجی کی سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ پٹرول 31پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3روپے 94 پیسے، لائٹ‌ڈیزل 3روپے 48پیسے اورمٹی کاتیل 6روپے 39 پیسے فی لیٹرمہنگا کیاجائے۔وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد31دسمبرکو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کااعلان کرے گی۔