سوزوکی وٹارا پولو کپ،آج دو سیمی فائنل مقابلے ہونگے

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:49

سوزوکی وٹارا پولو کپ،آج دو سیمی فائنل مقابلے ہونگے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سوزوکی وٹارا پولو کپ 2016-17ء کے سلسلے کاآج پہلا میچ دوپہر سوا دو بجے آرمی کولٹس اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے گی۔ دوسرا میچ دوپہر سوا تین بجے پیبل بریکرز اور ڈالر ایسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

زیڈ ٹی بی ایل کے کپتان ثاقب خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ ٹیم جیت کر فائنل کھیلے گی۔ زیڈ ٹی بی ایل سپورٹس ہیڈ کرنل (ر) خالد کا سپورٹ کرنے کا شکریہ جنہوں نے سپانسر کیا۔

(جاری ہے)

پیبل بریکرز کے احمد علی ٹوانہ کا کہنا تھا کہ ٹیم فارم میں ہے جیتیں گے۔ ڈالر ایسٹ کے کپتان صوفی محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پچھلے میچ میں کلوز کھیلا۔امید ہے کہ ٹیم واپس اچھا کم بیک کرے گی۔

زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، تیمور مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی، آرمی کولٹس کی ٹیم میں میجر شایان، میجر عادل رائو، احمد بلال ریاض اور مارکلو آٹمنڈی شامل ہیں۔ پول بی میں پیبل بریکرز کی ٹیم میں کیپٹن شوکت علی ملک، محسن عطا خان کھوسہ، میجر عمر منہاس اور احمد علی ٹوانہ ڈالر ایسٹ کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، میر شعیب احمد اور اینڈرس کریسپو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :