مہمند ایجنسی ،کیپٹن روح اللہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے غلنئی جرگہ ہال میں خصوصی تقریب

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:50

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) کیپٹن روح اللہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے غلنئی جرگہ ہال میں خصوصی تقریب، مہمند ایجنسی کی سر زمین شہادتیں دینے کیلئے ذرخیز ہے، قبائلی مشران۔ لیویز و خاصہ دار فورس سمیت ہر طبقے کی جانی قربانیوں کی تاریخ طویل ہے۔ کیپٹن روح اللہ نے بھی کوئٹہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جان پاکستان پر نچھاور کی۔

شہید کیپٹن کے خاندان کو اعزازی لنگی اور ایجنسی کے کسی اہم منصوبے یا ادارے کو ان کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔ ان کی شہادت پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر، اے پی ایز پیر عبداللہ شاہ، حسیب الرحمن خلیل، شہید کیپٹن روح اللہ تمغہ جرأت کے والد ڈاکٹر حبیب اللہ، بھائی شاہد اللہ اور کاشف اللہ اور مہمند ایجنسی کے سرکردہ مشران ملک عزت خان، ملک صاحب خان امبار، ملک سلطان بائیزئی، ملک صاحب داد، ملک غلام نبی، ملک عطاء اللہ ترکزئی، ملک زیارت گل، ملک منان، ملک بدری زمان، مولانا عبدالحق و دیگر نے جمعرات کے روز ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں مہمند ایجنسی کمالی قوم سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ ٹریننگ سنٹر حملے میں دلیری کے ساتھ شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ مہمند کی یاد میں منعقد ہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہمند قوم کو اپنے بہادر بیٹے شہید کیپٹن روح اللہ کی شہادت پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے آبائو اجداد کی جانب سے ملک اور اسلام کیلئے قربانیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ کوئٹہ حملے میں انہوں نے دہشت گردوں کا بھر پور مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا جو رتبہ پایا وہ مہمند ایجنسی کے اقوام کی طرف سے ملک کیلئے قربانی ہے جسے مدتوں یاد رکھا جائیگا۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد مہمند ایجنسی کی مشہور اہم مقامات یا ادارے کو شہید کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں قبائلی مشران، کیپٹن روح اللہ کے دوستوں، رشتہ داروں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں ملک حاجی احمد خویزئی اور پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر نے شہید کیپٹن روح اللہ کے والد ڈاکٹر حبیب اللہ کو روایتی قومی لنگی پہنائی گئی۔ اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :