سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری اور دیگر رہنمائوں کی تحفظ ناموس رسالتؐ کے قانون 295Cکو غیرانسانی قانون قراردینے،توہین رسالت ؐ کی مجرمہ آسیہ ملعونہ سے اظہارہمدردی کرنے کی شدید مذمت

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری ، مرکزی رہمنائوں محمد شاہد غوری، محمد شاداب رضا نقشبندی ،ڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان ،سردار محمد طاہر ڈوگر نے سابق گورنرپنجاب کے بیٹے شان تاثیر کی جانب سے تحفظ ناموس رسالتؐ کے قانون 295Cکو غیرانسانی قانون قراردینے اورتوہین رسالت ؐ کی مجرمہ آسیہ ملعونہ سے اظہارہمدردی کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ شان تاثیرکا ویڈیو بیان شریعت اور آئین پاکستان کے منافی ہے،295Cقرآنی اورایمانی قانون ہے،اسکے خلاف کوئی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریں گے، شاتم رسولﷺ کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،شان تاثیرنے توہین رسالتﷺ کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنیکی مذموم کوشش کی ہے،شان تاثیر کی جانب سے ناموس رسالت ﷺ کے قانون کو غیرانسانی قراردینے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،لہذٰاحکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے شان تاثیر کے بیان کا فوری نوٹس لے کراسکے خلاف قانونی کاروائی کریں ،ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ آسیہ ملعونہ کے کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جارہاہے ،مک مکا کے ذریعے ملعونہ کو باہر بھیجنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، آئین اورقانون کے مطابق آسیہ ملعونہ کوسنائی گئی سزاپر فوری عمل درآمدکیاجائے، انکاکہناتھاکہ شان تاثیر کے بیان پر علماء بورڈسے شرعی رائے طلب کر لی ہے ،سنی تحریک کاعلماء بورڈجمعہ30دسمبر کوشان تاثیر کے بیان پر قرآن سنت کی روشنی میںشرعی اعلامیہ جاری کرے گا،درایں اثناء پاکستان سنی تحریک کے ترجمان کے مطابق علماء کرام کی ایک بڑی تعدادنے سنی تحریک کے ڈویژنل صدرعلامہ مجاہدعبدالرسول کی قیادت میں تھانہ مغلپورہ لاہور میں درخواست جمع کرادی ہے،جس میں شان تاثیر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کامطالبہ کیاگیاہی

متعلقہ عنوان :