نصیرآباد ‘پولیس نے ایرانی پیٹرول سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی ‘ایک ہزارلیٹرپیٹرول برآمد ‘ ملزم گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:08

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس نے بلوچستان سے اندرون سندھ کے لئے ایرانی پیٹرول اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ہزارلیٹرپیٹرول برآمد کرکے ڈرائیورکوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نوتال پولیس تھانہ کے ایس ایچ اوعلی گوہرلہڑی نے ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرکے کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والے ایک آئل ٹینکرکو تحویل میں لیکرایک ہزارایرانی پیٹرول برآمدکرکے ڈرائیورکمال خان کوگرفتارکرلیا ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :