افتخار عالم کا کراچی کے شہریوں کو درپیش بلدیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار

جمعرات 29 دسمبر 2016 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم نے کراچی کے شہریوں کو درپیش بلدیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار کیاہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میگا سٹی میں مسائل کاانبارہے ، بلند و بانگ دعوں کے باوجود بھی کراچی کے کسی ایک علاقے سے بھی کچرا نہیں اٹھایا گیا نہ ہی نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت کا کام تاحال شروع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرح وفاق نے بھی کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ رکھاہوا ہے اور اس شہر سے حاصل ہونے والے ریونیو کا چند فیصد بھی اس شہر کی تعمیر و ترقی میںنہیں لگایا جارہا ، صوبائی او ر شہری بلدیاتی ادارے بھی سیاسی وابستگیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ایسے حالات میں نقصان صرف اس شہر اوریہاں کے شہریوں کا ہو رہا ہے، انتظامیہ صرف زبانی دعوے کر رہی ہے اور میئر اور ڈپٹی میئر بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صرف پریس کانفرنس ہی کر رہے ہیں اورعملی کارکردگی صفر ہے ،انہوںنے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ اس شہر پر لگایا جائے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کے شہری سکھ کا سانس لے سکیںاور اس شہر کی کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد ملے۔

#

متعلقہ عنوان :