فیصل آباد، 2گروپوں میں فائرنگ،3افراد قتل، 2شدید زخمی ،3فا ئرنگ کر نے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے چک نمبر 109 میں جائیداد کے تنازعے پر 2گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد قتل جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ،پولیس نے 3ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھا نہ کھرڑیا نوالہ کے علاقعہ چک نمبر 109 رب میں 2خاندانوں میںدراز سے جا ئیداد کا تنا زعہ چلا آرہا تھا گز شتہ روز بھی ہو نے وا لہ جھگڑا طول پکڑ گیا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیاجس 3افراد جن میں احسان، جمیل ا ور رفا قت شا مل ہیں موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کر فا ئرنگ کر نے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا زخمی ہو نے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر کے قتل ہو نے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال جمع کروا دی ۔

متعلقہ عنوان :