لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے علیم خان کیخلاف کارروائی روک دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 30 دسمبر 2016 11:00

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے علیم خان کیخلاف کارروائی روک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے علیم خان کیخلاف کارروائی روک دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عائشہ اے ملک نے کی اور کیس کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے حق میں حکم امتناعی جاری کر دیا اور الیکشن کمیشن کو کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 17 جنوری تک جواب دینے کیلئے نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں ایازصادق نےعلیم خان کیخلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔