یمن : ڈرون حملے میں القاعدہ کا مقامی سربراہ ہلاک

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:47

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) یمن میں امریکی فوج کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کا ایک مقامی سربراہ اور اس کا محافظ ہلاک ہوگیا ہے۔ایک یمنی عہدے دار کے مطابق صوبے البیضا میں واقع علاقے سوامعہ میں جمعرات کو ڈرون نے ایک گاڑی پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں صوبے ابین کے شہر لودر میں القاعدہ کا امیر جلال السیدی مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکا ہی یمن میں القاعدہ اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف گذشتہ برسوں سے ڈرون حملے کررہا ہے لیکن وہ کم ہی سخت گیر جنگجوؤں کے خلاف اس مہم کا اعتراف کرتا ہے۔امریکا یمن میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ کو دنیا میں سب سے خطرناک جنگجو گروپ خیال کرتا ہے۔ستمبر2014ئ میں حوثی شیعہ باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد القاعدہ کے جنگجوؤں نے بھی پرپرزے نکال لیے تھے اور انھوں نے ساحلی شہر المکلا اور بعض دوسرے جنوبی اور جنوب مشرقی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا لیکن بعد میں انھیں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں اور سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پسپا ہوگئے تھی

متعلقہ عنوان :