Live Updates

تحقیقات ہو بھی جائیں تو ابا واپس تھوڑی آئیں گے؟ جنید جمشید کے بیٹے کی عمران خان سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 دسمبر 2016 11:49

تحقیقات ہو بھی جائیں تو ابا واپس تھوڑی آئیں گے؟ جنید جمشید کے بیٹے کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 دسمبر 2016ء) : گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کراچی میں معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے گھر اظہار تعزیت کے لیے جہاں انہوں نے جنید جمشید کے بھائی اور ان کے بیٹوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنید جمشید کے بھائی نے عمران خان کو بتایا کہ ہمیں متاثرہ افراد کی فون کالز موصول ہو رہی ہیں جن کا کہنا ہے کہ آپ اس معاملے کو لیکر آگے چلیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جس پر جنید جمشید کے بیٹے تیمور جنید کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہو بھی جائیں تو ابا تھوڑی واپس آجائیں گے ۔تیمور کی یہ بات سن کر عمران خان نے کہا کہ موت تو برحق ہے لیکن اس معاملے کو تہہ تک لیجانے کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں۔ جنید جمشید کے گھر عمران خان کی آمد اور ان کے بیٹے سے گفتگو کی خصوصی فوٹیج آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :