شہریار خان نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے نام پر قائم کیے جانے والے ’ہائی پرفارمنس سینٹر‘ کا افتتاح کردیا

یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے جس سے ناصرف کراچی بلکہ اس کے اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے کرکٹرز اور ٹرینرز کو فائدہ ہوگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے نام پر قائم کیے جانے والے ’ہائی پرفارمنس سینٹر‘ (ایچ پی سی) کا افتتاح کردیا۔کراچی میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے جس سے ناصرف کراچی بلکہ اس کے اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے کرکٹرز اور ٹرینرز کو فائدہ ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ’اس سے قبل پاکستان میں اس طرح کے صرف دو سینٹرز لاہور اور ملتان میں قائم تھے۔‘پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق شہریار خان کا کہنا تھا کہ ’میں اس جدید سینٹر کا افتتاح کرکے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، جو ملک کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے نام پر تعمیر کیا گیا۔

(جاری ہے)

‘لیجنڈ کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ آنے والی نسلیں حنیف محمد کی زندگی سے فیض حاصل کریں گی اور ان کے نقش قدم پر چلیں گی۔

‘شہریار خان نے کہا کہ ’حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر سے سندھ کے نوجوانوں کو مدد ملے گی اور انہیں پیشہ ور کوچز کی نگرانی میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آئیں گے۔‘پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ’نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو سامنے لانا کرکٹ بورڈ کا ویڑن ہے اور بورڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی کھیل کے فروغ کے لیے پرامید ہے۔‘بیان کے مطابق حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 42 کمرے ہیں، جن میں سے 30 نئے تعمیر شدہ ہیں۔سینٹر میں لیکچر روم، جمنازیم اور سوئمنگ پول کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ پلیئرز کی پریکٹس کے لیے باہر کے ایریا میں 9 وکٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔‘

متعلقہ عنوان :