ہینان میں 51سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

61ء کے بعد پہلی بار درجہ حرارت 15.7ڈگری تک پہنچ گیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:24

زینگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) ہینان میں 51سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔چین کے مرکزی صوبے ہینان میں 2016ء کے دوران گذشتہ 51برسوں کے مقابلے میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا ، اس سال ہینان میں اوسطاً درجہ حرارت 15.7ڈگری رہا جو گذشتہ برسوں اور 1961ء سے اب تک 0.9ڈگری زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبہ ہینان کے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر چین ہوائی لیانگ نے بتائی ہے ۔موسم بہار اور سردی میں گذشتہ برسوں کی نسبت درجہ حرارت زیادہ رہا ، گذشتہ جولائی میں درجہ حرارت اوسطاً 30.2ڈگری تک پہنچ گیا جو تقریباً نصف صدی کے ریکارڈ کے قریب تھا ، درجہ حرارت میں یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :