نیپال اور چین آئندہ سال پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:01

کھٹمنڈو/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) نیپال اور چین آئندہ سال پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کرینگے نیپالی میڈیا رپورٹ میں چین کی وزارت قومی دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیپال اور چین آئندہ سال پہلی بار مشترکہ مشقیں کرینگے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی آپس میں بات چیت ہوگی تاہم ابھی اس بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی جاسکیں رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ان مشقوں کانام بارائیکار ون ہوگا جبکہ مشقوں کے دوران نیپالی فوجیوں کو دہشتگرد گروپوں سے نمٹنے کی تربیت بھی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :