چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذوالفقارمرزاکے گھرآمد،والدکی وفات پرتعزیت
فہمیدہ مرزابھی موجودتھیں،تعزیتی ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،آئندہ الیکشن میں ملک کےاندربڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں،عمران خان کاذولفقارمرزاسے مکالمہ،آپ نےکینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔فہمیدامرزا،عمران خان کا دونوں رہنماوں کوپارٹی میں شمولیت کاپیغام بھیجنے کاامکان ہے۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 دسمبر 2016 16:31
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزاکے گھرجاکر ان کے والد کی وفات پرتعزیت کی۔عمران خان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرسابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔تعزیتی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کاسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزاسے مکالمہ بھی ہوا۔جس میں عمران خان نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ملک کےاندربڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔(جاری ہے)
جبکہ اس موقع پرفہمیدہ مرزانے عمران خان کی کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےکینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔شوکت خانم ملک کاسب سےبڑاکینسراسپتال ہے۔
عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات سےقبل ہماری پارٹی کی توجہ سندھ پرزیادہ ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ڈاکٹرذوالفقارمرزا کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیناچاہتےتھے۔ تاہم تعزیت کاموقع ہونےکی وجہ سےسیاسی بات نہ کی جاسکی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا دونوں اہم شخصیات کوپارٹی میں شمولیت کاپیغام بھیجنے کاامکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.