مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام سے کیا ہر وعدہ وفا کرے گیِِ، شیر علی خان

ضلع چیئرمین کے انتخاب کے دوران غداری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں،پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:56

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر معدنیات مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام سے کیا ہر وعدہ وفا کرے گی۔ 2018ء تک توانائی بحران پر قابو پاکر عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے۔ میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چشمہ نیو کلیر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے جس کے ذریعے 340میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بھی کر دی گئی ہے۔ جس کا فائدہ براہ راست عام صارفین کوہو گا اس کے علاوہ سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہو گا۔محمد نواز شریف ،محمد شہباز شریف اور چوہدری نثار علی کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست کر رہے ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میںضلع اٹک سے مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع چیئرمین کے انتخاب کے دوران غداری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے ۔ ہم نے ہمیشہ پارٹی پالیسی کی پاسداری کی ہے ۔