صوبائی وزراء خلیل طاہر سندھو اور چوہدری شیر علی کی مسلم لیگ کے 110ویںیوم تاسیس پرقوم کو مبارکباد

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو اور وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے مسلم لیگ کے 110ویںیوم تاسیس کے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1906ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کی تشکیل سے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی تھی اور آج پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح وبہبود اور خدمت کی سیاست کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی اور بانی پاکستان قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

مسلم لیگ کے 110ویںیوم تاسیس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغامات میں صوبائی وزراء نے کہا کہ ایک خوشحال اور خودمختار پاکستان ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کا واحد ایجنڈا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ہر دور میں قائد اعظم کے جمہوری افکار اور نظریات کی اکلوتی وارث ہونے کی بنا پر پاکستانی عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر تعمیر و ترقی کی روشن شاہراہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی پیک سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :