آلودگی اور ڈینگی کی افزائش کے خاتمہ کیلئے مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے،ڈی او ماحولیات

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:45

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ماحولیاتی آلودگی اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے مکمل خاتمہ کیلئے مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اس ضمن میں ڈی سی او غازی امان اللہ کی سرکردگی میں رواں ماہ کے دوران دھواں دینے اور پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں اور ڈینگی لاروا /مچھر کی افزائش گاہوں کے خلاف مہم بھرپورکاروائی کی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال کے مطابق رواں ماہ کے دوران دھواں دینے والی اور پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کے تقریبا 50سے زائد کیسز ماحولیاتی مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ 15مائیکرون موٹائی سے کم پولی تھین بیگ استعمال کرنے پر تقریباً 77کیسزسینئر سول جج/ماحولیاتی مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کئے گئے اور ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف آگہی بھی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :