ساہیوال،چوروں نے شادی شدہ عورت کو مزاحمت پر کلہاڑیاں مار کر ہلاک کر دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) نوا حی چک 103 سیون آر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک عورت صاحباں بی بی ہلاک ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے نذیر احمد کے گھر تین ڈاکوئوں کا گروہ گھس آ یا اور اس کی دو بکریاں چو ری کر کے فرار ہونے لگے تو نذیر احمد کی بیوی صاحباں بی بی نے مزا حمت کی تو چوروں نے کلہاڑیاں مار کر صاحباں بی بی کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ہڑ پہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔