جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ایک بار پھرکنٹرول لائن کی خلاف ورزی‘چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں اور توپیں خاموش کر ا دیں، آئی ایس پی آر

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:58

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی  ایک بار پھرکنٹرول لائن کی خلاف ورزی‘چری ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی‘ بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ‘ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں اور توپیں خاموش کر ا دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں شام 4:40 سے 5:40 تک مارٹر سے شیلنگ کی جبکہ پاک فوج کی طرف سے بھارتی فائرنگ کے جواب میں موثر کارروائی کی گئی اور اس کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی بندوقیں اور توپیں خاموش ہوگئیں …(رانا)