پشاور سے چلائی جانے والی کرسمس ٹرین حیدرآباد پہنچ گئی

ٹرین کے ڈبوں کو سانتاکلاز کرسمس ٹری اور مسحی برادری کی دیگر مذہبی علامات کو سجایا گیا تھا

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) پشاور سے چلائی جانے والی کرسمس ٹرین حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پرپہنچی تو ہزاروں کی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد ٹرین کو دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے۔کرسمس ٹرین کے ڈبوں کو سانتاکلاز کرسمس ٹری اور مسحی برادری کی دیگر مذہبی علامات کو سجایا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرین کے ڈبوں پر اکابرین پاکستان کی بڑی بڑی تصاویر بنائی گئی تھیں جبکہ ٹرین کے ڈبوں میں مسیحی برادری کی تاریخی شخصیات کی تصاویر لگائی گئیں۔

سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس مسیحی برادری کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گھومتے رہے اور ٹرین کے ساتھ سیلفیاں بنوانے میں مصروف رہے ۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے، جبکہ حفاظتی انتظامات کے طورپر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :