کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں عمران فاروق کی والدہ اور بانی تحریک کے کزن کی بھی شرکت

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں عمران فاروق کی والدہ اور بانی تحریک کے کزن نے بھی شرکت کی، عمران فاروق کی والدہ نے کہا کہ اگر آج بیٹا زندہ ہوتا تو وہ بھی جلسے میں ہوتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما کی والدہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار میں عمران فاروق کی جھلک نظر آتی ہے اور میری تمام نیک خواہشات ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ہیں اور میں پاکستان قیادت کے ساتھ ہوں۔ڈاکٹر عمران فاروق کے ذکر پر ان کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں۔ عمران فاروق کی والدہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار میں عمران فاروق کی جھلک نظر آتی ہے۔#