جس جس نے آج گنتی کرنی ہے وہ نشترپارک آجائے، فیصل سبزواری

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ یکجہتی جلسے کے آغازسے کچھ لمحے قبل جب پنڈال انسانوںسے پُرہوگیاتورابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے یہ دعوت دی کہ آج جس جس کوانسانوںکی گنتی کرنی ہے وہ کرے ،رات ختم ہوجائے گی لیکن گنتی ختم نہیںہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنشترپارک میںمنعقدہ جلسہ عام کے شرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے واشگاف الفاظ میںنعرے لگائے ،شرکاء کے نعروںنے پنڈال کے ماحول کوگرمادیاان کی جانب سے لگائے گئے نعروں میںکراچی کے حوالے سے لگائے گئے نعرے نمایاںتھے جن میں ’’کراچی والے …آگئے…کراچی والے چھا گئے ، حوصلے والے ہمت والے …کراچی والے، کراچی والے ‘‘ سی این جی بندہے…آرہے ہیں، رکشہ پکڑکر… آرہے ہیں، ڈبلیوگیارہ میں…آرہے ہیں، کراچی والے …آرہے ہیں، کراچی والے …چھاگئے ہیں‘‘ کے علاوہ دیگرنعرے شامل تھے۔