متحدہ یکجہتی جلسہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی تاریخ کو دہراتے ہوئے آغاز سے قبل ہی جلسہ کا پنڈال بھر چکا تھا

سڑکوں پر صرف سر ہی سر نظر آرہے تھے ، ایم اے جناح روڈ پر آنیوالی دیگر ذیلی سڑکوں سے آنیوالے قافلے پھنس کر رہ گئے

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

متحدہ یکجہتی جلسہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی تاریخ کو دہراتے ہوئے آغاز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) متحدہ یکجہتی جلسہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی تاریخ کو دہراتے ہوئے آغاز سے قبل ہی نہ صرف جلسہ کا پنڈال بھر چکا تھا بلکہ اطراف کی گلیاں اور سڑکوں پر صرف سر ہی سر نظر آرہے تھے جبکہ ایم اے جناح روڈ پر آنیوالی دیگر ذیلی سڑکوں سے آنیوالے قافلے پھنس کر رہ گئے اور جلسہ گاہ تک پہنچنے کی جدوجہد کرتے رہے اس کے علاوہ پنڈال میں شرکاء کیلئے انتظامات کم پڑ گئے اور انسانوںکا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں امنڈ آیا جس نے 8اگست 1986ء کے پہلے کنونشن کی یاد تازہ کردی ۔