پاکستان ریلویز کی’’کرسمس امن ٹرین‘‘اپنا 10روزہ سفر مکمل کرکے آج کراچی پہنچے گی

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان ریلویز کی’’کرسمس امن ٹرین‘‘اپنا 10روزہ سفر مکمل کرکے آج (اتوار کو ) کراچی پہنچے گی۔ کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر ٹرین کا استقبال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے ہم آہنگی کے اظہار کے لیے چلائی گئی کرسمس امن ٹرین آج حیدر آباد سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی ، ٹرین نے 22دسمبر کو اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے ملک گیر سفر کا آغاز کیا تھا۔

ڈی سی او کراچی ناصر کے مطابق کرسمس امن ٹرین آج اتوار کو دوپہر ساڑھے 12بجے کینٹ اسٹیشن پہنچے گی اور بشپ کراچی اس ٹرین کا استقبال کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کرسمس امن ٹرین چلائی گئی ہے۔اس ٹرین میں 3گیلرز اور2فلوٹس شامل ہیںجو مذہبی آہنگی اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :