ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کارروائی کے دوران شرپسند کو گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) بلوچستان کے ضلع ڈیر ہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا ٹوبہ نوحکانی میں ایف سی کی کاروائی بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کے عملے نے حساس ادارے کی اطلاع پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا ٹوبہ نوحکانی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی کارروائی کے دوران ایف سی نے دہشتگردوں کے تین ٹھکانے مسمار کرکے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا ۔ایف سی نے پہاڑوں سے ایک آر پی جی، 5 راکٹ،10 کلو گرام بارود ،لینڈ مائنز اور ایس ایم جیز برآمد کرلیں۔

متعلقہ عنوان :